ربوہ: دارالعلوم برکات کے اطراف سیلابی پانی داخل

ربوہ (ویب ڈیسک): دریائے چناب میں پانی کی بلند سطح کے باعث ربوہ کے مختلف علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم برکات کے اطراف بھی سیلابی پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے،

مقامی ذرائع کے مطابق اگر پانی کی آمد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو دارالعلوم برکات اور قریبی علاقوں کو براہِ راست متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے علاقے کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

رضا کار اور مقامی خدام بھی علاقے میں موجود ہیں جو سیلابی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکومتی اداروں کی جانب سے اب تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم خدشات بدستور قائم ہیں۔