ربوہ: دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہونا شروع، محلوں میں کھڑے پانی میں خطرناک حشرات کی موجودگی

ربوہ: دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے اور صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پل پر اخراج 397,732 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نصرت کالونی میں بھی پانی کی سطح میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، جو امکان ہے کہ شام تک 50 فیصد تک کم ہو جائے گی۔

فیکٹری ایریا اسلام میں سیلابی پانی مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے جبکہ محلہ دارالعلوم اور باجوہ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی تیزی سے اتر رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق فیکٹری ایریا میں پانی کے اندر مینڈکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

محکمہ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پانی میں اب بھی سانپوں کی موجودگی کا خدشہ ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اسی طرح مچھروں کی تعداد میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے جس سے بچاؤ کے لیے mosquito repellent کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال صرف چند دنوں کی ہے، اس کے بعد حالات معمول پر آنے کی توقع ہے۔