ٹی ایل پی نے چنیوٹ ضلعی انتظامیہ کو دھمکی آمیز ویڈیو جاری کر دی، ربوہ میں جلوس نکالنے کی وارننگ

ربوہ (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ضلعی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس سرگودھا بائی پاس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک تک منعقد کیا جائے گا، جس میں پورے ضلع سے عوام شریک ہوں گے، جبکہ پی پی 94، لالیاں سے براستہ چناب نگر، بھی جلوس کا حصہ ہوگی۔

اس موقع پر ٹی ایل پی رہنما نے ضلعی انتظامیہ کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہوگی۔

قیادت نے مزید خبردار کیا کہ اگر جلوس کو روکا گیا تو پھر یہ شہر چنیوٹ کے بجائے چناب نگر اقصیٰ چوک میں نکالا جائے گا، جہاں مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی۔

ٹی ایل پی نے انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے جلوس کو پرامن طور پر گزرنے دیا جائے ورنہ صورتِ حال کی تمام تر ذمہ داری ضلعی حکام پر عائد ہوگی۔