ربوہ(ویب ڈیسک) دریائے چناب ربوہ کے مقام سے تقریباً چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس کے باعث ربوہ کے متعدد محلاجات میں ایک مرتبہ پھر پانی داخل ہوگیا ہے۔
نصرت کالونی میں فصلوں کی جانب سے پانی گزر رہا ہے جہاں صرف 10 سے 20 فیصد لوگ متاثر ہیں۔ اسی طرح فیکٹری ایریا اور باجوہ کالونی بھی دوبارہ متاثر ہو چکے ہیں۔
دوسری خبر
ربوہ سے ملحقہ آبادی تین نمبر چونگی میں سیلابی پانی تیزی سے گزر رہا ہے۔ سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ایک بزرگ اپنے ساتھ بچوں کو بھی پانی میں لے گئے جس سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔جبکہ اسی جگہ تین نمبر چونگی کے محلہ عاصم آباد کا ایک نوجوان دریا کے پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیرِ نگرانی جاری اس آپریشن میں ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت نبیل ولد احمد علی، عمر 22 سال، سکنہ عاصم آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
تیسری خبر
چنیوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی درخواست پر پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے جن علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہے تھے، وہاں فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک اور امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔
