ربوہ کے علاقے دارشکر میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب پٹھوں سے بھری ٹرالی نے بجلی کے دو سے تین پول ٹکر مار کر گرا دیے، جس کے نتیجے میں ہائی وولٹیج مین تاریں سڑک پر جا گریں۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرالی پر کسی پولیس افسر کا نام نمایاں طور پر لکھا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے شہریوں اور دکانداروں نے کھل کر مداخلت کرنے سے گریز کیا کہ کہیں پولیس کے نام پر کسی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹرالی ڈرائیور کو بارہا روکنے کی کوشش کی گئی مگر وہ موقع سے فرار ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر اس دوران کوئی راہگیر قریب ہوتا تو بڑا جانی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔ بجلی کی تاریں گرنے سے علاقے کی سپلائی معطل ہوگئی اور واپڈا کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرالی ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے اور یہ تحقیقات بھی ہونی چاہئیں کہ پولیس افسر کے نام کا استعمال کیوں اور کس مقصد کے لیے کیا گیا۔