ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے مین گیٹ کے سامنے نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعہ دن کے اوقات میں پیش آیا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے.
تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.
مزید تفصیلات سامنے آنے پر شیئر کی جائیں گی۔