ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا

ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور سیاستدان شہر کے مسائل سے مکمل طور پر غافل ہیں۔

دارالنصر کالج روڈ اور ساہیوال روڈ پر دن کے وقت گرد و غبار کے بادل چھائے رہتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو ڈسٹ الرجی، فلو اور آشوبِ چشم جیسی بیماریوں کا سامنا ہے۔

شہریوں نے ڈی سی او صفی اللّٰہ گوندل، اے سی لالیاں اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ربوہ سے اپیل کی ہے کہ ان سڑکوں پر باقاعدہ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ مٹی سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

شہر کی یہ سڑکیں تعلیمی اداروں کے قریب واقع ہیں جہاں روزانہ سینکڑوں بچے آتے جاتے ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ گرد آلود فضا نے سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے، اس لیے انتظامیہ سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔