بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ کیا۔ یہ دورہ اٹلی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی مکالمے کی فضا کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
کارڈینل کے استقبال کے لیے جماعت نے ایک انٹر فیتھ ریسیپشن کا اہتمام کیا، جس میں 150 سے زیادہ معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
شرکا کی بڑی تعداد غیر احمدی اطالوی شہریوں پر مشتمل تھی، جن میں سیاسی، مذہبی، علمی اور سماجی شعبوں کی نمائندہ شخصیات شامل تھیں۔
تقریب میں شریک اہم مہمانوں میں شامل تھے:
ایمانویلا دل رے — سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی، سابق EU اسپیشل نمائندہ برائے ساحل
کارلا فرمیاریلو — رکن روم سٹی کونسل
ویٹیکن سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، تھیولوجینز اور مذہبی ماہرین
سان پیئترو اِن کزالے کے میئر اور ان کی کابینہ کے ارکان
مقامی حکومتی نمائندے اور سماجی کارکن
تقریب میں مختلف مقررین نے کارڈینل زُوپی کی موجودگی میں احمدیہ جماعت کی:
بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں
خدمتِ انسانیت کے منصوبوں
عالمی سطح پر کئے جانے والے امن کے فروغ
اور جماعت کے اعلیٰ اخلاقی و سماجی کردار
کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
کارڈینل میٹیو زُوپی نے بھی جماعت کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن، محبت اور انسانیت کی خدمت وہ قدریں ہیں جنہیں تمام مذاہب مشترکہ طور پر فروغ دیتے ہیں۔
یہ ملاقات دونوں مذاہب کے درمیان مکالمے اور تعاون کے ایک نئے دور کی بنیاد قرار دی جارہی ہے۔
