فیصل آباد ( ربوہ ٹائمز آن لائن )سنی مسلک اوراحمدیوں کی درمیان کشیدگی ختم ، دونوں کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا۔انتظامیہ اور علاقہ معززین کی کاوشوں سے 69 ر- ب گھسیٹ پورہ میں سنی مسلک اور احمدیوں میں معاہدہ طے پاگیا ہے.تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گھسیٹ پورہ میں سنی مسلک اور احمدیوں میں جھگڑا ھوا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے 7 دنوں سے پولیس کی بھاری نفری گاؤں میں تعینات تھی تاکہ علاقے کا امن برقرار رہے ایس پی جڑانوالہ مستنصر باجوہ اے سی جڑانوالہ طاہر شیخ ڈی ایس پی عثمان وڑائچ ایس پی کھرڑیانوالہ غلام احمد چیمہ ایس ایچ او بلوچنی زاہد عباس معززین علاقہ رانا محفوظ میاں نذیر عبد الجبار پروفیسر عبدالحمید ودیگر نے اپنا اپنا کردار ادا کرکے فریقین میں راضی نامہ کروا دیا ہے اور تحریری معاہدہ لکھا گیا ہے کہ دونوں مسلک کے لوگ آئین اور قانون کے اندر رہتے ھوئے اپنی اپنی مذہبی سرگرمیاں سر انجام دیں گے مساجد یا عبادت گاہ میں سپیکر کے ذریعے اشتعال انگیز اعلانات نہیں کریں گے آئندہ اگر کسی نے پہل یا زیادتی کی اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور علاقے کے امن کو یقینی بنایا جائے گا.