ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ہیلتھ کونسل کی میٹنگ، کیمسٹری اینالائزرمشین کا ہونا بہت ضروری، ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ( ربوہ ٹائمز آن لائن ) ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹری کے لیے کیمسٹری اینالائزرمشین کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے روزانہ 250مریضوں کے مکمل بلڈ ٹیسٹ فری ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے حوالے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری اور ہیلتھ کونسل کے ممبران کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں یورالوجی انسٹرومنٹ اور لیپروسکوپی مشین کی بھی اشد ضرورت ہے ، میٹنگ میں تمام ہیلتھ کونسل ممبران کی مشاورت کے بعد ڈپٹی کمشنر نے فیصلہ کیا کہ کیمسٹری اینالائزرمشین خریدی جائے گی اور ہسپتال کو یورالوجی انسٹرومنٹ مہیا کیے جائیں گے ،ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو پچھلی میٹنگ میں ہی 89دن کے لیے ایکسٹینشن دے دی گئی تھی، میٹنگ میں 13سیکیورٹی گارڈز رکھنے اور10ایڈیشنل سکیورٹی گارڈز جبکہ 2مزید سٹریچر بیریئرز رکھنے کی بھی منظوری دی گئی ، میٹنگ میں ہیلتھ کونسل کے ایک ممبر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری سے ڈی ایچ کیو میں مزید 5ڈاکٹرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے انہیں یقین دلایا کہ میں اس سلسلہ میں سیکرٹری ہیلتھ کوتحریری طور پر ریکویسٹ کر چکا ہوں دوبارہ پھر سے لیٹر لکھوں گا انشاء اللہ جلد ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید محنتی اور قابل ڈاکٹر موجود ہوں گے ، میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر کے پی آر او حاجی اکرم ساگر چوہدری کی والدہ کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، میٹنگ میں اے ڈی سی (ریونیو) راؤ امتیاز ، اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ ہرل ، ہیلتھ کونسل کے ممبران ڈاکٹر محمد علی ہرل ، رضوان الحق چوہان و دیگر نے شرکت کی ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نئی تعمیرات و دیگر معاملات کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں اے ڈی سی (ریونیو) راؤ امتیاز ، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڈائچ ، ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ ہرل، ایکسین بلڈنگ اعجاز گل ، ایس ڈی او بلڈنگ اکرام اللہ کے علاوہ دیگر سینئر ڈاکٹرز ، ایڈمن آفیسر نے شرکت کی ، میٹنگ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر کیلئے مختص 200کنال جگہ کی مکمل رپورٹ بنائیں اسکے لیے جلدہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی لکھا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ فزبلٹی رپورٹ بنتے ہی ضلع چنیوٹ میں تمام تر سہولیات سے آراستہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی از سر نو تعمیر شروع ہو جائے گی۔