اسلام آباد (ربوہ ٹائمز آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ:
عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل کا رکن بنایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر نہیں لگایا گیا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ:
ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھ بسنے والی اقلیتوں کی حفاظت ،احترام اور عزت کرے،پاکستان میں اقلیتوں کو اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کوہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اکنامک ایڈوائزری میں تقرری پر کسی کو اعتراض کرنا چاہیے۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں اسے لگایا گیا ہے جسے اگلے5سال میں نوبیل پرائز ملنے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں۔ جو لوگ اعتراض کررہے ہیں وہ بنیادی طور پر انتہا پسند ہیں ، ہمیں انتہا پسندوں کے سامنے بالکل نہیں جھکنا چاہیے ، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔
فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ:
قائد اعظم محمد علی جناح نے سر ظفراللہ خان کو پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ بنایا’ہم سب کو محترم جناح کے اصولوں کے پیچھے چلنا چاہیئے نہ کہ شدت پسندوں کے.
Quaid e Azam Mohammad Ali Jinnah Appointed Sir ZafarUllah as Foreign minister of Pak, we ll follow Principles of Mr. Jinnah not of extremists https://t.co/wM5cnEl9cc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 4, 2018