سکھوں کا پاکستان میں موجود اپنے خاندانی سکول میں پر جوش استقبال

چکوال (ربوہ ٹائمز)گورنمنٹ ہائی سکول منڈے کی صد سالہ تقریب آج منائی جا رہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار رتن دیپ سنگھ کوہلی اور ان کی اہلیہ پرم جیت کور ہیں جو بھارت سے پرسوں چکوال پہنچے ہیں۔ سردار رتن دیپ سنگھ کے دادا سردار چیت سنگھ نے جون 1918 میں اپنے مرحوم والد سردار ہیرا سنگھ کی یاد میں سکول تعمیر کروایا تھا۔ سردار چیت سنگھ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 چکوال بھی تعمیر کیا تھا۔ سردار رتن دیپ سنگھ کے ہمراہ سردار موتا سنگھ کے بیٹے سردار گرچرن سنگھ بھاسین بھی آئے ہوئے ہیں۔ سردار موتا سنگھ نے نیلہ گائوں میں سکول تعمیر کروایا تھا۔گورنمنٹ ہائی سکول منڈے کی صد سالہ تقریب کے موقع پر سردار رتن دیپ سنگھ کوہلی، ان کی اہلیہ پرم جیت کور اور سردار گرچرن سنگھ کا روائتی انداز سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔

Geplaatst door Nabeel Anwar Dhakku op Zaterdag 8 september 2018

تصاویر میں ملاحضہ فرمائیں.

پرتپاک استقبال کے بعد تقریب میں خطاب کی وڈیو ملاحظہ فرمائیں.

Sardar Rattan Deep Singh Kohli addresses ceremony held to mark centenary celebration of Govt High School Munday

Geplaatst door Nabeel Anwar Dhakku op Zaterdag 8 september 2018