چنیوٹ میں نواز شریف،مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کے بعد جشن

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کپٹن صفدر کی سزا معطلی کے فیصلہ پر ضلع چنیوٹ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جشن ہزاروں کارکن گھروں سے نکل آئے۔خوشی کی انتہاء نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے حق اور سچ کی جیت پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں جوش اور ولولہ بھر آیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں کارکنوں کاجشن اور مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پرڈاکٹر خالد یاسین، شیخ نسیم الٰہی ،مہر آفتاب احمد ہرل،انجم پہلوان،ایم ندیم مغل،حارث جبار،انس شاہد سہگل ،فیصل جبار،میاں سلیمان عمیر،استاد لطیف احمد آرائیں،حاجی ظفر اقبال ڈیزل لیبارٹری والے سمیت دیگر رہنماؤں نے سینکڑوں کارکنوں نے کہا کہ آج سزا معطلی کا فیصلہ اصل میں حق کی فتح ہوئی انشا ء اللہ تمام کیسوں سے باعزت بری ہوجائیں گے۔ نواز شریف اور مریم نوازکو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے گرفتاری اور نااہلی کا ڈرامہ کیا گیا تھا۔ انصاف کی فتح ہوئی ہے انتقام پر مبنی فیصلہ معطل ہوگیا ہے۔ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریں۔