بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر (ربوہ ٹائمز آن لائن) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہواہے اور بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق:

قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں تازہ کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق:

بھارتی فوج نے اتوار کے روز بھی آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا جس کے بعد 24 گھنٹے میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔