اونٹاریو (ربوہ ٹائمز) کینیڈا کے مشہور و معروف احمدی شخصیت شاہد محمود راشدی صاحب مورخہ 3 اکتوبر 2018 کو 70 سال کی عمر میں کینیڈا میں وفات پاگئے.
تفصیلات کے مطابق:
شاہد محمود راشدی صاحب کا تعلق جماعت احمدیہ سے تھا. انہوں نے اپنی تعلیم کیڈٹ کالج پٹارو اور مرے کالج سیالکوٹ سے حاصل کی اور اس کے پاکستان ایئر فورس میں اپنی خدمات سر انجام دیں. اس کے اعلاوہ انہوں نےاپنی جوانی کی عمر میں سیالکوٹ سے الیکشن لڑنے کی بھی کوشش کی جس میں ان کا مقابلہ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے والد خواجہ محمد صفدر سے تھا.
ریٹائرمنٹ کے بعد راشدی صاحب کینیڈا منتقل ہوگئے. جہاں انہوں نے فارسسٹ آف اونٹاریو کالج کے ساتھ کام کیا اور صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے منتخب ارکان کے سامنے کمیونٹی کے مسئلے میں مدد کے لۓ کینیڈا کی سیاست میں ملوث رہے.
ان کی پوری زندگی سیاسی اراکین کی مدد کرنے کے لئے گزر گئی یہ سب ان کی گہری خواہش تھی.جو انہوں نے بہتر رنگ میں اور احسن طریقے سے سر انجام دی.
مرحوم نے سوگواران میں بیوی (شیزانہ راشدی صاحبہ) ایک بیٹی (دردانہ حسین صاحبہ) اور ایک بیٹا (عالیس راشدی صاحب) چھوڑے ہیں
ان کا سیاسی ارکان کیساتھ بہت گہرہ تعلق تھا جس کی بنا پر کینیڈا کے معروف سیاست دانوں اور ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے سوگواری پیغام بھیجے گئے اور اظہار افسوس کیا گیا.
https://twitter.com/LindaJeffrey/status/1047657710479527937
https://www.facebook.com/liberalgagan/posts/2214258812129106
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10104630323007860&set=a.10101281879255980&type=3
https://www.facebook.com/brian.crombie1/posts/10161437734075713
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1395395927256971&set=a.187442478052328&type=3
.