سراج الحق کا احمدیوں سے متعلق بیان، پاکستان میں احمدیوں کیخلاف بڑھتے ہوئے شدت پسندبیانات کا سلسلہ رک نہ سکا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)سراج الحق کا احمدیوں سے متعلق بیان، پاکستان میں احمدیوں کیخلاف بڑھتے ہوئے شدت پسندبیانات کا سلسلہ رک نہ سکا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز قبل دفاع پاکستان کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا:

دستور کی آرٹیکل 260/3 میں مسلمان اور غیر مسلم کی جو تعریف بیان کی گئی ہے وہ واضع اور مکمل ہے جس کی روشنی میں قادیانی گروپ،لاہوری گروپ یا احمدی گروپ، غیر مسلم ہیں لحضہ اس دستوری دفعہ کی تشہیر کی جائے.تاکہ قادیانیوں کے متعلق ابہام کا خاتمہ ہوسکے.اور ان کی دستوری حیثیت قوم اور دنیا کے سامنے مزید واضع ہوجائے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

سدتور کی دفعہ 5 کے تحت پاکستان کے ہر شہری کو پاکستان کیساتھ وفاداری اور پاکستان کے دستور اور قوانین کی اطاعت ضروری ہے.نیز اس پر عمل درآمد کیلئے تازیرات پاکستان کی دفعہ 298/c موجود ہے.لحاضہ قادیانی اپنی دستوری اور قانونی حیثیت یعنی غیر مسلم ہونے کو تسلیم کریں.جب تک قادیانی یا لاہوری گروپ اپنے مزکورہ دستور اور قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے اہم قلیدی عہدوں پالیسی ساز اداروں کی رکنیت یا مشیر وغیرہ مقرر کرنا خلاف آئین و قانون ہے.لحاضہ ایسا کرنے سے گریز کیا جائے.