چناب نگر( غدیر احمد بھٹی سے) آج یونین کونسل 41 چناب نگر ، 42 کھچیاں میں خسرہ سے آگاہی کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا.
جس کی سربراہی ڈاکٹر شفقت الرحمن صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ لالیاں اور ان کے ساتھ ڈاکٹر قمر، ڈاکٹر سجاد اور حسن بٹ سپیشل سپروائزر، انجمن تاجران، صحافیوں، سول سوسائٹی اور خسرہ مہم میں شامل تمام ممبران نے شرکت کی.
واک TMA ہال سے شروع ہوئی.
ڈاکٹر شفقت الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ:
خسرہ مہم 15 اکتوبر سے 27 اکتوبر کو شروع ہو رہی ہے جس میں 6 ماہ سے لیکر 83 ماہ تک کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے.
انہوں نے مزید بتایا کہ:
چناب نگر کا ٹارگٹ 10300 بچے ہیں. ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے 6 آؤٹ ریچ ٹیمیں 1 فکس ٹیم اور 1 ٹیم فضل عمر ہسپتال میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے.