چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) تھانہ میں آنے والے لوگوں کو عزت دی جائے ، انکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کی فوری داد رسی کی جائے۔ڈی پی او چنیوٹ.
تفصیلات کے مطابق:
ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے محرران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ:
تھانہ چوکیات میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو عزت دی جائے۔تھانہ میں آنے والے لوگوں کو فرنٹ ڈیسک کے بارے میں بتایا جائے اور فرنٹ ڈیسک پر ہی درخواستیں وغیرہ وصول کی جائیں۔سمن ،وارنٹ کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے.
انہوں نے مزید کہا کہ:
جن ملازمان کی عدالتوں میں شہادتیں ہوتی ہیں انکو شہادت پر جانے کا پابند کیا جائے ۔پینڈنگ کیسز کو یکسو کرنے کیلئے پولیس اپنا کردار ادا کرے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت،کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔تھانہ کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے اور ساتھ ہی کمپیوٹرائزڈ کروایا جائے۔تھانہ جات ،کمروں،بیرکوں،واش رومز کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔پولیس ملازمان کیلئے میس سسٹم کو آپریشنل کیا جائے.
میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل اختر حیات،او ایس آئی وقاص احمد اور جملہ محرران نے شرکت کی.