چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) مینجمنٹ کو مزید بہتر اور سٹاف کو ایکٹیو کریں ،کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق:
ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ہیلتھ افسران سے میٹنگ میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ:
تمام جملہ افسران تمام مراکز صحت میں مینجمنٹ کو مزید بہتر کریں ،سٹاف کو ایکٹیو کریں ، عملہ اپنی ڈیوٹی پوری دیانتداری اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ انجام دے ،ڈاکٹر زہر آنے والے مریض کو پوری توجہ کے ساتھ چیک کریں انہیں بلا وجہ انتظار نہ کروائیں.
میٹنگ میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد ارشد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر حامد رفیق ، ایم ایس ٹی ایچ کیو لالیاں ڈاکٹر الطاف ،ایم ایس بھوانہ ڈاکٹر سعادت اور ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرولر محمد اعجاز جمیل شامل تھے ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر حامد رفیق نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز ،و دیگر سٹاف اور ہسپتال میں موجود سہولیات ، مشینری اور ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا.
انہوں نے بتایا کہ:
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک سال کے دوران 6719مریضوں کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4500مریضوں میں ہیپاٹائٹس ایکٹیو پایا گیا اور انکا علاج کیا گیا جبکہ ہسپتال میں ماہانہ 2345مریض دانتوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا 4ڈینٹل سرجن کی زیر نگرانی چیک اپ اور علاج کیا گیا.
ڈاکٹر حامد رفیق نے مزید بتایا کہ:
گردے کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ڈائلیسز کے لیے 6مشینیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود ہیں جن میں سے 3ہیپاٹائٹس مریضوں کے لیے مخصوص ہیں اور روزانہ 12مریضوں کے ڈائیلسز کیے جاتے ہیں اور انہیں فری ادویات فراہم کی جاتی ہیں اسی طرح گائنی وارڈ میں 3گائنالوجسٹ اور دیگر عملہ موجود ہے ،وارڈ میں ماہانہ 140تقریباًڈیلیوری کے نارمل کیسز جبکہ 40میجر ڈیلوری آپریشن کیسز کیے جاتے ہیں.
سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد ارشد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر حامد رفیق ، ایم ایس ٹی ایچ کیو لالیاں ڈاکٹر الطاف ،ایم ایس بھوانہ ڈاکٹر سعادت اور ڈسٹرکٹ کولٹی کنٹرولر محمد اعجاز جمیل نے بھی باری باری ٹی ایچ کیوز ، بی ایچ یوز ،آر ایچ سیز ،میڈیکل سٹور اور عوام الناس کو مععیاری ادویات کی فراہمی کے حوالے سے جملہ امورز کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دی.