معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر 3 دسمبر کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) قدرت نے ان سپیشل بچوں کو نارمل انسان کے مقابلے میں بھرپور صلاحتیوں سے نوازہ ہے،یہ سپیشل افراد ہمدردی نہیں بلکہ ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے 3دسمبرمعذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نکالی گئی آگاہی واک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، واک میں سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مس فرخ رضوان ، مہر ظفر عباس سوشل ویلفیئر آفیسر ، میڈم فرحت طفیل فوکل پرسن برائے سپیشل ایجوکیشن سکولز ضلع چنیوٹ ، میڈیا نمائندگان ، سول سوسائٹی ، فوکل پرسن بلائنڈ پرسن حافظ غلام شبیر اور سکولوں کے سپیشل بچوں نے بھرپور شرکت کی ، آگاہی واک ڈی سی آفس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر جا کر اختتام پزیر ہوئی ، واک کے شرکاء اور میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید امان قدوائی نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کے تقریبا 10% افرادمعذوری کا شکار ہیں ،اس آگاہی واک کا مقصد لوگوں میں اس بات کی سمجھ پیدا کرنا ہے کہ ان لوگوں کو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ہمیں انکے مسائل کو سمجھتے ہوئے انکے وقار کے ساتھ انہیں انکے حقوق بھی ادا کرنے ہوں گےٍ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان نے کہا کہ یہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں ، یہ ہماری ہی طرح کے لوگ ہیں فرق صرف اس بات کا ہے کہ ایسے لوگوں کو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ ہم عزت کے ساتھ انکے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے حقوق ادا کر سکیں اورانہیں معاشرے کا ایک کارآمد فرد بننے میں انکی مدد کر سکیں ،واک کے بعد میں سپیشل ایجوکیشن کے طلباء کیلئے دریائے چناب کے کنارے سپیشل پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جہاں بچوں نے بھرپور انجوائے کیا ۔