چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیخ فضل الٰہی بحالی معذوراں سنٹر کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش کا افتتاح ، اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق ،ڈی ایچ او ڈاکٹر مہار اختر بلوچ، انچارج سنٹر فاروق احمد راجھہ و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ،انچارج سنٹر فاروق احمد راجھہ نے ڈپٹی کمشنر کو نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کے مصنوعی اعضاء کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد معذور افراد سے اظہار یکجہتی اور معذور افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور ادارے میں معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں سول سوسائٹی کو آگاہ کرناہے ، انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ میں شیخ فضل الٰہی بحالی معذوراں سنٹر کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ، چنیوٹ کے سپوت معروف آرتھوپیڈک سرجن(لندن) ڈاکٹر امجد گلزار شیخ کی خصوصی کاوش سے یہ بحالی معذوراں سنٹر پاکستان بھر کے وہ افراد جو ایکسیڈنٹ و دیگر وجوہات کی بنا پر جسمانی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں جس میں ہاتھ ، پاؤں ، بازو،ٹانگ یا دیگر جسمانی اعضاء سے محروم ہو جاتے ہیں انکو جدید ٹیکنالوجی کے مصنوئی اعضاء بالکل فری لگاکر انہیں چلنے پھرنے کے قابل بناتا ہے ان اعضاء کی قیمت لاکھوں روپے ہے مگر ڈاکٹر امجد گلزار شیخ اور انکی پوری ٹیم چنیوٹ میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام معذور افراد کو یہ مصنوعی اعضاء مکمل طور پر فری لگاتے ہیں جو کہ صدقہ جاریہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر امجد گلزار شیخ چنیوٹ کا فکر ہیں خدمت خلق کہ جذبہ سے سرشار سماجی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیدا مان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی وزٹ کیا اور صفائی و دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔