چنیوٹ:گوگل پہ بھکاری لکھنے پر عمران خان کی تصویر آنے کا معاملہ،حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گوگل کیخلاف کرارداد جمع کروادی

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)گوگل پر بھکاری لکھنے پر عمران خان کی تصویر آنے کا معاملہ،پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب اور ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے گوگل کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی. گوگل کے خلاف قرارداد پارلیمانی لیڈر پی پی پی سید حسن مرتضیٰ نے جمع کروائی.

تفصیلات لے مطابق:

گوگل پر بھکاری لکھ کر سرچ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی تصویرآجاتی ہے، قرارداد کا متن.

سید حسن مرتضیٰ نے قرارداد میں لکھا کہ:

عمران خان کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور لائے گئے سہی مگر وہ وزیراعظم پاکستان کے منصب پر فائز ہیں. اختلافات کے باوجود ہم کسی کو وزیراعظم پاکستان کے منصب کا مزاق اڑانے نہیں دیں گے. وفاقی حکومت گوگل کے اس اقدام پر گوگل کی انتظامیہ سے جواب طلب کرے

انہوں نے مزید لکھا کہ:

ایڈیٹ لکھنے پر صدر ٹرمپ کی تصویر آنے پر امریکی کانگریس نے گوگل کی سی ای او کو طلب کیا تھا.عمران خان سے لاکھ اختلاف مگر بیرون ملک اپنے وزیراعظم کی تضحیک نہیں برداشت کر سکتے. ہم اپنے اندرونی معاملات آپس میں لڑ جھگڑ کر طے کریں گے.لیکن دنیا کو اس بات کی اجازت نہیں کہ ہمارے وزیراعظم کا تمسخر اڑائے.