نائجیریا کے نائب صدر کی جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ میں شرکت، جماعت احمدیہ نے پیار،محبت اور اتحاد،قائم کیا میں آپکا شکر گزار ہوں: اوسن باجو

لارو (ربوہ ٹائمز) نائجیریا کے نائب صدر کی جماعت احمدیہ کے 66 ویں جلسہ سالانہ میں شرکت، جماعت احمدیہ نے پیار،محبت اور اتحاد،قائم کیا میں آپکا شکر گزار ہوں: اوسن باجو

تفصیلات کے مطابق:

جماعت احمدیہ نائیجیریا کا جلسہ سالانہ 2018 نائیجیریا کے شہر لارو میں منعقد ہوا جس میں نائیجیریا کے نائب صدر اوسن باجو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

میں بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہوں کے لارو شہر جو کہ میری ماں کا ہوم لینڈ ہے میں جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کررہاہوں.

انہوں نے کہا کہ:

جب ہم پوری دنیا کو دیکھتے ہیں ہم آدمی اور عورت کی تاریخ دیکھتے ہیں.وہ لوگ جو بہت زیادہ غالب تھے ان دنوں میں ان کے مقابلے میں وہ جو انسانیت کی تبلیغ کرتے انسانیت کو اہمیت دیتے ہیں بہت سارے ہمارے لوگ ہیں جو مذہب میں نفرت اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جیسا کے کرسچن اور مسلمز میں ہندو اور کرسچنز میں انتشار پیدا کرتے ہیں اور ان کو تقسیم کرتے ہیں.اپ لوگ بہت اچھے لوگ ہیں اور اپ تیزی کیساتھ ملک میں پھیل رہے ہیں اس کی یہی وجہ ہے کہ اپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ:

میں اپ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ اپ لوگوں کی جماعت نے ہمارے ملک میں محبت ،پیار اور اتحاد پیدا کیا.