تمام ڈاکٹرز اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،آپ محنت کریں گے تب ہی ضلع رینکنگ میں اوپر آئے گا:ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) تمام ڈاکٹرز اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ، ایس او پیز کو فالو کریں اور متعلقہ انڈیکیٹرز کو پورا کریں ،آپ محنت کریں گے تب ہی ضلع رینکنگ میں اوپر آئے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سینئرز ڈاکٹرز اور ینگ ڈاکٹرز سے میٹنگ میں ہدایات دیتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں اے ڈی سی آر طارق نیازی ، اسسٹنت کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ، ایم ایس ڈاکٹر حامد رفیق ، سینئر سرجن ڈاکٹر اجمل ہنجرا ، ڈاکٹر محمد علی ہرل ، ڈاکٹر اے جی شاکرکے علاوہ دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈاکٹرز نے انہیں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے انجام دیں اور اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکی دادرسی کریں، ہسپتال میں مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،اپنی سروس ڈیلیوری کو بہتر کریں ، انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ نرسنگ سٹاف اور لیب سٹاف کو ایکٹیو کریں، ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی تعداد کو بڑھائیں اور تمام ڈاکٹرز آپس میں کوارڈینیشن کو بہتر کریں ، ڈاکٹرز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور سیکنڈ ڈینٹل یونٹ کو بھی جلد از جلد انسٹال کروائیں ، آخر میں انہوں نے ڈاکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کام پر توجہ دیں آپ کو کوئی بھی مسئلہ یا ڈیوٹی کے دوران کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں فوری حل کروائیں گے