چناب نگر(غدیر احمد بھٹی سے )ملزمان آن لائن مارکیٹنگ سے لوگوں کو سونا پیچنے کے بہانے پر کشش منافع کا لالچ دے کر ایڈوانس رقم وصول کرتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا کہ:
ایف آئی اے گجرات کی ٹیم نے گزشتہ رات چناب نگر میں چھاپہ مارکر معلومات کے ذرئعے ڈائمنڈ ویب سائٹ کے پاکستان میں کام کرنے والے پانچ نمائندے گرفتار کرلئے۔یہ افراد آن لائن مارکیٹنگ کے ذرئیعہ لوگوں کو سونا پیچنے کے بہانے پر کشش منافع کا لالچ دے کر نقد ایڈوانس رقم وصول کرتے تھے۔اب چند ماہ سے پے ڈائمنڈ ویب سائٹ کا لنک ڈاون کردیا گیا تھا پورے پاکستان سے آن لائن کمائی کرنے والے لوگوں کی لاکھوں روپے کی رقم ڈوب گئی جس کی شکایت پر ایف آئی اے گجرات نے سجاد مشتاق،نیئراحمد،مظفر جوئیہ،نصر احمد اور سندھ کمپیوٹر کے مالک عمر کو گرفتار کرلیا اور انکے آفس سے ایک لیپ ٹاپ اور تین کمپیوٹر سسٹم قبضہ میں لے لئے ان افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔