اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت کا عزم دہرایا گیا۔
پاکستان نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا لیکن دیگر سیشنز میں دفترخارجہ کے حکام نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
او آئی سی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
#OIC resolution on regional peace, condemns Indian violation of #Pakistan airspace & recognises #Pakistan’s right to self defence. Also appreciates PM Khan’s offer of peace to #India & goodwill return of Indian pilot.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 2, 2019
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی میں بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی ایک اور قرارداد منظور کی گئی۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ قرارداد میں بھارتی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔’او آئی سی نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے حق دفاع کو تسلیم کیا‘
بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر کو خطے کے امن کیلئے کلیدی قرار دیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے۔
The OIC resolution has endorsed Pakistan’s stance on Kashmir calling it central to regional peace and has condemned Indian terrorism in Kashmir. The OIC, recognising Pakistan's right to self defence, denounced Indian aggression. I congratulate the nation on this success.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 2, 2019
شاہ محمود قریشی کے مطابق او آئی سی نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے حق دفاع کو تسلیم کیا لہٰذا پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔