تھانہ لالیاں کے علاقہ کوٹ اسماعیل میں چائے کی معمولی چھینٹیں کپڑوں پر پڑنے سے نوجوان نے طیش میں آ کر 70 سالہ بزرگ کی جان لے لی

لالیاں (ربوہ ٹائمز) تھانہ لالیاں کے علاقہ کوٹ اسماعیل میں چائے کی معمولی چھینٹیں کپڑوں پر پڑنے سے نوجوان نے طیش میں آ کر 70 سالہ بزرگ کی جان لے لی.
تفصیلات کے مطابق:
کوٹ اسمعیل پل پہ ہنڈائی ڈالہ جو کہ مال مویشی سے لوڈ تھا ایک پنکچر شاپ پر ہوا بھروانے کے لئےرکا۔تو وہاں بیٹھے فہد نامی نوجوان جو کہ کوٹ اسمعیل کا رہائشی ہے چائے پی رہا تھا کہ متوفی فقیر حسین قریب سے گزرا تو چائے کی پیالی سے ٹکرایا تاہم چائے کی چھینٹیں فہد لالی کے کپڑوں پر پڑ گئیں جس سے طیش میں آ کر فہد لالی نے کہنی بزرگ کے بائیں جانب ماری جو اسکے دل پر لگی اور وہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا تاہم پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ملزم فہد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔