چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) چنیوٹ:تمام غیرسرکاری تنظیمیں این جی اوز رجسٹریشن کی تجدید کروائیں تجدید نہ کروانے کی صورت میں حکومت پنجاب سخت قانونی کاروائی کرے گی:ڈی سی چنیوٹ
تفصیلات کے مطابق:
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی نے کہا ہے کہ:
تمام غیر سر کاری تنظیمیں جو کہ رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز،سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860کے تحت رجسٹرڈ ہیں کے منتظمین 15دن کے اندر اپنی تنظیم/ این جی اوز کی رجسٹریشن کی تجدید کے لئے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز آفس سے رجوع فرمائیں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی غیر سرکاری تنظیم این جی او بغیر رجسٹریشن کام کر رہی ہے تو وہ بھی فوری طور پر ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سے 15جولائی 2019تک رجسٹریشن کروائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف حکومت پنجاب سخت قانونی کارروائی کرنے کی مجاز ہو گی.