لالیاں (ربوہ ٹائمز) ایس ایچ او لالیاں رائے محمد ارشد ایس آئی نے محمد اسلم اے ایس آئی اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق:
ملزمان مختلف مقدمات میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ملزمان میں امتیاز ولد محمد خان اور محمد یار ولد ناما سکنائے 54جنوبی سرگودھا شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 8مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ملزمان تھانہ لالیاں،تھانہ چناب نگر،تھانہ سٹی چنیوٹ اور سرگودھا کے علاقوں میں ملوث تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ایس ایچ او لالیاں رائے محمد ارشد نے مسروقہ موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں۔مالکان نے مسروقہ موٹرسائیکلیں واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیااور کارکردگی کو سراہا۔ڈی پی و چنیوٹ سید حسنین حیدرنے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او لالیاں اور انکی ٹیم کو شاباش دی
