امریکا کی جانب سے کرتار پور راہداری کھلنے کے منصوبے کا خیرمقدم

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) امریکا کی جانب سے کرتار پور راہداری کھلنے کے منصوبے کا خیرمقدم کیا گیا ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کرتارپورراہداری کھلنےکاخیر مقدم کرتےہوئے کہا کہ پاک بھارت رابطے بڑھانے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں فروغ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران افغان خاتون صحافی نے پاکستان مخالف سوال کرنے کی کوشش کی،مطلب کا جواب نہ ملنے پرافغان خاتون ہال سے باہر چلی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خصوصی سفیر بات کر چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر وائٹ ہاؤس بات کر سکتا ہے۔