گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ تعلیم الاسلام کالج چناب نگر میں یومِ یکجہتی کشمیرکے حوالہ سے سیمینار اور آگاہی واک

چناب نگر( غدیر احمد بھٹی سے ) آج گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ تعلیم الاسلام کالج میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا.
اس ضمن میں ایک سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا.
سیمینار میں خطاب کرتے ہوے پروفیسر عالمگیر نے کہا کہ:

کشمیر میں بھارت کا بڑھتا ہوا جبرو استبداد اور امن کے علمبرداروں کی مجرمانہ خاموشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاے گا۔ ہم اس مشکل کڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں.

پروفیسر عبدالکریم نے کہا کہ:

سید علی رضا گیلانی کی ٹویٹ کشمیر کے موجودہ حالت کی غمازی کرتی ہے، اب لپ سروس سے کام نہیں چلے گا، مہذب دنیا کو کشمیر کا کوئ ٹھوس حل نکالنا ہو گا.

پروفیسر وقار حسین نے کہا کہ:

بھارت کی نسل کشی کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ کلسٹر بم اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اہنسا کا بھاشن دینے والے بھارت کو اپنے قول و فعل کے تضاد کو دیکھنا چاہے.

پروفیسر سرفراز وائس پرنسپل نے کہا کہ:

امتِ مسلمہ کو اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لے آنا چاہے.

پرنسپل ضیاءالحسنین شاہ نے کہا کہ:

جب بھی بین الاقوامی طاقتیں کشمیر میں امن کی بات کریں ، بھارت ظلم و تشدد پر اتر آتا ہے۔ آزادی کی تحریکیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں دبتیں.

آخر میں پروفیسر سرفراز حسین نے دعا کروائی اور آگاہی واک کا اہتمام ہوا۔ اس سیمینار میں چھٹیوں کے باوجود طلبا اور پروفیسروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد میں اساتذہ اور طلبا نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغازبھی کیا۔