چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) کشمیر میں بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،تحریک آزادی میں کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں اور خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے میں کردار ادا کرے.
تفصیلات کے مطابق:
ایجوکیشن دیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنیوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کی.
ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے ارشاد کے علاوہ اساتذہ کرام اور سینکڑوں طلباء، سول ڈیفنس اہلکاران و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ، ریلی میں شریک طلباء نے ہاتھوں میں مختلف کتبے اور پینافلیکسز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ، فضاء کشمیر بنے گا پاکستان ، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی.
ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں کشمیری بہنوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے آج سینکڑوں طلباء ریلی میں شریک ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کروائے ، انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے ، ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں بچوں بزرگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلاءٹ ٹاءون ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں ۔