ایم این اے غلام محمد لالی کا چناب نگرکرسچن کمیونٹی کے ترقیاتی کام کا جائزہ

چناب نگر (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) ایم این اے غلام محمد لالی کا چناب نگرکرسچن کمیونٹی کے ترقیاتی کام کا جائزہ .
تفصیلات کے مطابق:چناب نگر میں تمام تر ترقیاتی کام صرف اور صرف یا تو کرسچن کمیونٹی میں کروائے جاتے ہیں یا پھراپنے من پسند افراد کے.
عرفان مسیح سندھو سابقہ جنرل کونسلراورکرسچن کمیونٹی کے چند افراد نے ایم این اے کا استقبال کیا.
اس موقع پر غلام محمد لالی ایم این اے نے چناب نگر کی کرسچن کمیونٹی کی مشکلات ہر ممکن حد تک دور کرانے کی یقین دہانی کروائی عرفان مسیح سندھو نے ایم این اے غلام محمد لالی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر چیف آفیسر چناب نگر چوہدری فیصل بھی انکے ہمراہ تھے۔