چناب نگر 100 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن سڑکوں کا برا حال ہے وزیر اعلیں پنجاب بتائیں ٹیکس کہاں لگایا جارہا ہے، شہری

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی100 فیصد ٹیکس ادا کرنے والے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار کروڑوں کا ٹیکس کہاں لگایا جا رہا ہے
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سوال کیا ہے کہ یہاں بھی انسان بستے ہیں انسانیت کے ناطے ہی غور فرمالیں۔یہاں کے لوگ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ کہاں جا رہا ہے اس میں سے 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگ رہا۔

ضلع چنیوٹ میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والے اور 100 فیصد ٹیکس ادا کرنے والے شہر چناب نگر کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں. جس کی وجہ سے آئے روز حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے. جس میں نہ صرف کروڑوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں بلکہ حادثات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا بھی نقصان ہورہا ہے. بارش کے دنوں میں ان کچی سڑکوں پر بارش کا پانی کئی کئی ہفتے کھڑا رہتا ہے. جس سے شہریوں کو سخت اذیت سے دو چار ہونا پڑتا ہے.ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود چناب نگر کی سڑکوں کی تعمیر نو کا کام نہیں کروایا جا رہا اہلیان چناب نگر نے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والے احباب اختیار سے سوال کیا ہے کہ چناب نگر کے رہنے والوں کے ساتھ محض سیاسی دباو کے تحت سوتیلی ماوں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے.شہریوں کامطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اک نظر ادھر بھی غور فرمائیں.