چنیوٹ: کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل در آمد

چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کی صحت اور حفاظتی نقطہ نظر کے تحت ہدایات جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں اہم و ضروری سٹاف کی حاضری کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔انہوں نےبتایاکہ سرکاری افسران و اہلکاران ٹیلی فون پر ہمہ وقت دستیاب ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان 2لینڈ لائن نمبر 0479210116/0479210101 جبکہ ایک موبائل فون نمبر 03009601764 مختص کر دیے گئے ہیں جن پر عوام الناس اپنے مسائل کے سلسلہ میں رابطہ کر سکتے ہیں انکے مسائل متعلقہ محکموں کے افسران کو پہنچا دیے جائیں اور متعلقہ افسران ان سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کریں گے سکیں گے. ضلعی محکموں نے اپنے دفاتر کے باہر نمایاں جگہ اور داخلہ پر یہ نمبرز آویزاں کر دیے ہیں . تما م پبلک پارکس. جم سنوکر کلب اور دیگر تفریحی مقامات فوری طور پر بند ہوں گے.نیز تمام کھلنے والے دفاتر ،بینک اور شاپنگ مالز کی انتظامیہ ہاتھ دھونے کے صابن ،ہینڈ واش ،اور معقول مقدار میں سینیٹائزرز کی موجودگی کو کام کرنے کے دورانیہ میں دستیاب کروائے گی.