اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی کبھی درخواست نہیں کی،حکومتی بیانات سے مزید نفرت کا سامنا ہے ترجمان سلیم الدین

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کہنا ہے کہ

انھوں نے کبھی کوئی ایسی درخواست نہیں کی کہ انھیں اقلیتی کمیشن میں شامل کیا جائے اور یہ کہ اس بحث سے متعلق حکومتی عہدیداروں کے بیانات سے انھیں مزید امتیازی سلوک اور نفرت کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے

جماعت احمدیہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل احمدی برادری کو اقلیتی کمشین میں شامل کرنے سے متعلق تجویز کابینہ کے ایک اجلاس میں سامنے آئی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے آئین میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔ جماعت احمدیہ کے ترجمان کے مطابق وہ آئینِ پاکستان اور اس میں دی گئی مذہبی آزادی کو تو مانتے ہیں لیکن اس میں خود کو غیر مسلم قرار دیے جانے کو تسلیم نہیں کرتے۔
یہ معاملہ اس وقت زیر بحث آیا جب مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ حکومت کی جانب سے احمدی برادری کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان میں جماعتِ احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین کا کہنا تھا کہ

‘ہم نے اس کمیشن میں شامل ہونے کی درخواست نہیں کی تھی اور اس معاملے پر نہ ہی حکومت کی جانب سے ہم سے رابطہ کیا گیا.