بڑانہ میں واپڈا کا پرائیویٹ مزدور ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لالیاں ( ویب ڈیسک ) بڑانہ میں واپڈا کا پرائیویٹ مزدور ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق.
تفصیلات کے مطابق الیون کے وی پر کام کرنے کی غرض سے وآپڈا اہلکار جن میں خضر حیات۔امجد اقبال۔احمد سرفراز وغیرہ شامل تھے موقع پر موجود تھے جنہوں نے رابطہ کر کے محمد علی لائن مین جو کہ پہلے میٹر ریڈر تھا اسکو بجلی بند کرنے کا کہا جسنے بعدازاں اوکے کی رپورٹ دے دی جس پر ان وآپڈا اہلکاروں نے اللہ دتہ نامی جو کہ پرائیویت آدمی تھا اسکو کھمبے پر چڑھا دیا.خود سارے چوہدری بن کے نیچے کھڑے رہے۔اور اللہ دتہ بجلی بند نا ہونے کیوجہ سے الیون کے وی تاروں سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔جسے ریسکیو اہلکاروں نے کھمبے سے اتارا۔اہل علاقہ نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو تھانہ۔محمد والا پولیس نے ان سے یہ حق بھی چھین لیا۔جانبحق ہونے والا اللہ دتہ ایک بچے کا باپ تھا۔اور الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔