بھوانہ(ویب ڈیسک) جامعہ آباد اور امین پور بنگلہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے.ایک کے بعد دو سے تین گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے.شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نا ہونے کی وجہ سے ان کے کام کاج اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں.جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں وہ اپنی دکانوں کے کرائے اور بل بھی ادا نہیں کر پا رہے ہیں.اس کے علاوہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے.جس کی وجہ سے وہ شدید گرمی میں پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں.اور شدید پریشانی کا شکار ہیں.ان کا یہ کہنا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ بجلی پوری ہے اور لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی مگر حالات اس کے برعکس ہیں.بھوآنہ کے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی پریشانی ختم ہو سکے-