پٹرول پمپس ایسوسی ایشن بھی میدان میی آ گئ

چنیوٹ( ویب ڈیسک) پٹرول پمپس ایسوسی ایشن بھی میدان میی آ گئ
انتظامی رویوں سے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دے دی
پٹرول مہنگے داموں خرید کر سستے داموں کیسے فروخت کریں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا انتظامیہ سے سوال ؟
چنیوٹ : تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ ایسوسی ایشن چنیوٹ نے ضلعی انتظامیہ کے رویوں سے تنگ آ کر اٹک پٹرول پمپ جھنگ روڈ پر اپنا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میی شیخ محسن ‘ شیخ عبد الرحمن ‘ شاہ زیب علی ‘ ریحان علی اور سعید علی سمیت متعدد پٹرول پمپ مالکان اور انکے نمائیندگان نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میی کہا گیا کہ حکومتی نااہلی کی سزا جہاں ایک طرف عوام کو مل رہی ہے وہیں پمپ مالکان بھی محفوظ نہیں
مزید انکا کہنا تھا کہ جب پٹرول ” پمپ مالکان کو 80 روپے سے زائد قیمت میی مل رہا ہے تو ایسی صورت میی وہ عوام کو 75 روپے میی پٹرول کا حصول کیسے یقینی بنائیں
اس موقع پر پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے چنیوٹ انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر انکے خلاف کاروائیاں نہ روکی گئ تو وہ اپنا آخری آپشن پٹرول پمپ بندکرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔۔۔۔
آخر پر پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے میڈیا کی وساطت سے انتظامیہ کو آفر کی کہ وہ مقررہ ریٹ پر جتنی کہیں رقم ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ہمیں پٹرول دستیاب کرادیں تاکہ عوام کی تکلیف کو مل کر دور کیا جاسکے ۔