بھوانہ(ویب ڈیسک) بھوانہ فیسکو سب ڈویژن بخاریاں کرپشن کا گڑھ بن گیا فیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے بجلی چوری میڑو میں خرابی دفتر میں نۓ کنکشن کے لئے سودے بازیاں جارہی پانچ کھمبوں پر مشتمل ایل ٹی لائن غیر قانونی طور پر فروخت کر کے دو لاکھ کما لئے گے اعلی حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن بخاریاں نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر موضع وروکہ میں عرصہ دراز سے نصب شدہ آبادی میں ایل ٹی لائن اکھاڑ کر اور بھاری رشوت لے کر جنڈی والا کے ڈھاریوں کے چھ لوگوں کو فروخت کر دی جنڈی والا کا رہائشی ناجائز صارف پرویز نے بتایا کہ فی میڑ 8000 کے حساب سے چار عدد میڑ کے 32000 ہزار روپے کے علاوہ فیسکو سب ڈویژن بخاریاں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے رشوت لے کر ناجائز لائن نصب کر دی ہے اور اکرم نام کا میڑ ڈیڑھ کلومیٹر دور سے اکھاڑ کر مذکورہ لائن پر بھی لگایا گیا ہے پرویز یاسین وغیرہ نے بتایا کہ فیسکو ڈویژنل ٹیم نے پانچوں میڑوں کے کنکشن منقطع کر کے میڑ ساتھ لے کر چلے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کون سی غلطی ہے بھاری رشوت دینے کے باوجود ہمیں بجلی سے محروم کر دیا گیا ہے ڈویژنل ٹیم نے مزید کاروائیاں کر کے فیسکو سب ڈویژن بخاریاں کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے موضع درہٹہ کھرلاں میں راۓ واجد علی کے نام 15 ہارس پاور موٹرز زیر استعمال حاجی ظہور سپرا کی ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی موضع عدلانہ میں عبدالغفور کے نام میڑ کو چھیڑ چھاڑ کرنے پر اتارا گیا علاقہ سے دیگر میڑ کی خرابیاں سامنے آئی ہیں دفتر میں نۓ کنکشن کے لئے فائلوں کی مد میں ڈیلی کی بنیاد پر ہزاروں روپے کمائے جا رہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیسکو سب ڈویژن بخاریاں نے علاقہ میں دو تین جگہوں پر ناجائز ایل ٹی لائنیں نصب کر کے اور اکھاڑ کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کمائے ہیں علاقہ عوام نے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب چیف فیسکو فیصل آباد سخت نوٹس لیں اور سب ڈویژن فیسکو بخاریاں کے رشوت خور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے