چناب نگر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ننگی تاریں درد سر بن گئیں

چناب نگر( ویب ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ننگی تاریں شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئ کرنٹ لگنے کی وجہ سے کئ حادثات پیش آچکے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا ہے تفصیلات کے مطابق فیسکو چناب نگر کی غفلت اور لاپروائی سے شہر بھر میں بجلی کی ننگی لٹکتی تاریں نظر آنے لگی جبکہ کئ علاقوں میں تاروں کے جال بھی دکھائی دے رہیں ہیں زرائع کے مطابق فیسکو چناب نگر نے ایک ہی دیوار پر کئ کئ بجلی کے میٹر نصب کر رکھے ہیں ان میں سے زیادہ تر بجلی کی تاریں بغیر بجلی کے پول نہ لگنے کیوجہ سے زمین پر گری پڑی ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کا وہاں سے پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہےحالانکہ فیسکو چناب نگرکی غفلت کیوجہ سے شہر بھر میں معتدد قیمتی جانیں ضیاع ہو چکی ہے ایسے واقعات کی نشاندہی کے باوجود ایکسئین لالیاں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر گلی اور محلہ میں تاروں کا جال دکھائی دیتا ہے جن میں اکثر بجلی کی تاریں ننگی ہوتی ہیں آندھی اور بارش کے وقت ان تاروں سے چنگاریوں کی وجہ سے کئی حادثات رو نما ہو چکے ہیں واپڈا آفسران کو کئ بار شکایت کی لیکن اکوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-