آر ایچ سی احمد نگرضلع چنیوٹ میں سرکاری ادویات کے چوری ہونے کا انکشاف، مریض ادویات سے محروم

احمد نگر ( نامہ نگار) آر ایچ سی احمد نگر میں سرکاری ادویات کی چوری کا بڑا انکشاف ہوا ہے انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آر ایچ سی احمد نگر کا عملہ ہی وہاں سے سرکاری ادویات چوری کرلیجاتا ہے اور یہ سرکاری ادویات وہ اپنے غیر قانونی کلینکس جو کہ انہوں نے گاوں میں بنا رکھے ہیں ان پر انے والے مریضوں کو فروخت کی جاتی ہے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز آر ایچ سی احمد نگر کا انتھیزیا اسسٹنٹ جس نے وڈ سیداں میں غیر قانونی کلینک بھی بنا رکھا ہے نے سرکاری ادویات سے بھرا ہوا کاٹن پکڑا اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر چلا گیا ادویات سے بھرے ہوئے کاٹن کو باہرتک لانے میں آر ایچ سی احمد نگر کے ( او ٹی )احمد شیر نے مدد کی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ واقعہ بھی اتوار چھٹی والے دن پیش آیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ انتھیزیا اسسٹنٹ پر پہلے بھی اینٹی کرپشن کا کیس رہ چکا ہے
محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران فوری نوٹس لیں