شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا

چناب نگر ( ویب ڈیسک) شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ ساتھ لوکل انتظامیہ میں میدان میں آگئی ہے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کا خیال رکھنا، اور ِہفتہ اور اتوار کے روز مارکیٹیں بند رہیں گی ماسوائے گروسری شاپس اور میڈیکل سٹوروں کے، شہر میں لگنے والے سمارٹ لاک ڈاؤن میں خواتین، بچوں، اور بزرگوں کے بازار آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور لوکل انتظامیہ کے تعاون سے ڈور ٹو ڈور کرونا کے حوالے سے آگاہی دینے اور تمام محلہ جات کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی رضاکارانہ طور پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے ڈیوٹیوں پر کھڑے ہیں جب کے دوسری طرف شہر میں کچھ ریڑھی بان متعدد بار کہنے کے باوجود بھی نہ تو ماسک کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں اہلیانِ شہر نے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے