چنیوٹ (ویب ڈیسک) افسران نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے مویشی منڈیوں کی سائٹس کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز چنیوٹ,لالیاں,سی اوز ایم سی و دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔افسران نے مویشی منڈی سائٹس پر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا ۔عید الاضحٰی کے موقع پر ضلع بھر میں 6 مویشی منڈیاں لگائی جائینگی ۔تحصیل چنیوٹ میں 2,بھوانہ میں 2,لالیاں چناب نگر میں 1,1 مویشی منڈی لگائی جائے گی, مویشی منڈیوں میں انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔مویشی منڈیوں میں ایس او پی کے مطابق تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا-