چینیوٹ میں بڑی کاروائی 40 لیٹر شراب سمیت ملزم گرفتار کرلیا گیا

بھوانہ (ویب ڈیسک) انچارج چوکی جامعہ آباد اعجاز اصغر کی بڑی کاروائی 40 لیٹر شراب سمیت ملزم گرفتار کرلیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انچارج چوکی پولیس جامعہ آباد نے اپنی ٹیم غلام حر ۔ندیم اختر ۔ساجد علی ۔احمد شیر ملازمان کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش عابد ولد ذوالفقار قوم جپہ سکنہ چاہ ملکو کا کھوہ موضع عدلانہ کو 40 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر/ 403 2020 درج رجسٹرڈ کرکے ملزم کو حوالات بند کر دیا انھوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی-