اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی بحران پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر عائد ٹیکسز ختم کردیئے ۔نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ چینی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ کیاگیا ہے،وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر عائد ٹیکسز ختم کردیئے ۔ذرائع کاکہاہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس 5 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے اعشاریہ 25فیصد ویلیو ایڈڈٹیکس کردیاگیا۔