چناب نگرشہر میں تجاوزات اور جگہ جگہ بنے ناجائز رکشہ سٹینڈ شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے

چناب نگر ( ویب ڈیسک) شہر میں تجاوزات اور جگہ جگہ بنے ناجائز رکشہ سٹینڈ شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے لاری اڈہ سے اقصٰی چوک تک شہر کی میں شاہراہ اقصٰی روڈ اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ریڑی بانوں نے سڑک پر ریڑی کھڑی کرنا شاید اپنا فرض سمجھ لیا یے اور رہی سہی کسر رکشہ ڈرائیور وں نے پوری کردی ہے جگہ جگہ بنے ناجائز رکشہ سٹینڈ اور ریڑی بانوں کیوجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بازار میں خریداری کیلئے آئے ہوئے شہر یوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی کی طرف سے آئے روز ان ریڑی بانوں کے خلاف آپریشن کئے جاتے ہیں لیکن شہر میں تعینات ٹریفک پولیس کا عملہ کہیں نظر نہیں آتا ۔ ایسے میں شہری بھی اس بات کا خیال کریں کہ سڑک پر کھڑے ریڑی بان سے قطعی کوئی چیز نہ خریدیں اور اس تجاوزات مافیا کا بائیکاٹ کریں اسی طرح بغیر منظور شدہ رکشہ سٹینڈ پر کھڑے رکشوں میں نہ بیٹھیں ۔لیکن دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کو بھی شہر کےان مسائل پر سنجیدگی کیساتھ کوئی مستقل انتظام کرنا ہوگا تا کہ آئے روز کی شکایات کا، ازالہ ہو سکے ۔