فیصل آباد روڈ کی تعمیر جلد شرو ع ہونیوالی ہے

(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے سابقہ ادوارمیں اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے اب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک خصوصی پروپوزل بنا کر بھیجوائی گئی تھی جس کی منظور ہوچکی ہے ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور پنجاب گورنمنٹ کے سامنے ایک سال کے دوران ہونیوالے حادثات کی سرکاری رپورٹ پیش کی گئی اور اس کی بڑی وجہ فیصل آباد روڈ کی خستہ حالی بیان کی گئی تھی ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں چنیوٹ سے فیصل آباد جانیوالے روزانہ کی بنیاد پر ورکرز کا بھی ذکر کیاگیا جبکہ بتایا گیا کہ خوشاب کو فیصل آباد سے ملانے والا موٹروئے کے علاوہ یہ واحد روڈ ہے ہماری مفصل رپورٹ کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلی پنجاب نے اس روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جو جلد شروع ہوجائے گی ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ اس سے قبل یہ روڈ بی او ٹی سکیم کے تحت بننا تھا لیکن وہ سکیم کامیاب نہیں ہوسکی ان کا کہنا تھا کہ میری اس کاوش میں ڈی پی او سید حسنین حیدر کا بھی بہت کردار ہے-