چنیوٹ شہر اور گرد نواح میں انٹری کے نام پر مبینہ بھتہ وصولی کا سلسلہ تھم نہ سکا

چنیوٹ (ویب ڈیسک) پرچی فیس 23 روپے جبکہ چونکی مالکان 25 سے 30 روپے مبینہ طور پر وصول کرنے لگے- رکشہ ڑرائیورز سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز پرچی مافیا سے شدید پریشان تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ڈرائیورز سے انٹری کے نام پر مبینہ بھتہ وصولی کا سلسلہ تھم نہ سکا-لاہور ہائی کورٹ نے شاہراہوں پر پرچی فیس کو ختم کیا مگر چنیوٹ انتظامیہ کے کانوں تک جونک تک نہ رینگی- چونگی مالکان مبینہ طور پر انٹری فیس کے نام پر رکشہ ڈرائیورز سے 25 روپے جبکہ ہائی ایس ویگن ٹرانسپورٹرز 40 روپے ہتھیانے لگی-ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پرچی مافیا رکشہ ڈرائیورز سے 23 روپے کی بجائے 25 سے 30 جبکہ ہائی ایس ویگن کا 35 کی بجائے 40 روپے زبردستی وصول کر رہے متعدد بار ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور میونسپل افسران کو پرچی مافیا کے خلاف درخواستیں دیں لیکن نہ تو پرچی فیس ختم کی گئی اور نہ ہی پرچی مافیا کے خلاف کاروائی ہو سکی- ڈرائیورز نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ چنیوٹ میں شاہراہوں پر غیر قانونی پرچی فیس وصول کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور تمام شاہراہوں پر پرچی فیس کو ختم کیا جائے-