تھانوں میں تشدد پرپابندی ہونی چاہیے، ہماری حکومت تھانوں میں تشددکاخاتمہ کرے گی،پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشنزمیں تشددپرپابندی ہونی چاہیے اور ہماری حکومت تھانوں میں تشددکاخاتمہ کرے گی۔تھانوں میں شہریوں پرتشددکے معاملہ پرپی ٹی آئی بڑے اقدام کیلئے تیارہے ۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تھانوں میں تشددکاخاتمہ کرے گی ہماری کوشش ہوگی عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعداحکامات جاری کردیں کیونکہ پی ٹی آئی کے نزدیک پولیس سٹیشنزمیں تشددپرپابندی ہونی چاہیے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس آج بنی گالامیں ہوگا جس میں عمران خان کی متوقع وفاقی کابینہ اور حکومت سازی سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔